Saturday, October 16, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اسد کھوکھر کے بھائی کا قتل ، ملزم ناظم ویٹر کی وردی میں ملبوس تھا

اسد کھوکھر کے بھائی کا قتل ، ملزم ناظم ویٹر کی وردی میں ملبوس تھا
August 7, 2021 --- ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) اسد کھوکھر کے بھائی کے قتل کی تفتیش میں اہم انکشاف ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم ناظم ویٹر کی وردی میں ملبوس تھا۔

ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ وہ شادی کی تقریب میں سوا آٹھ بجے پہنچ گیا تھا۔ اسے سکیورٹی نے چیک ہی نہیں کیا۔ ملزم کا کہنا ہے کہ وہ تقریب میں مہمانوں کے ساتھ بیٹھ رہا۔ اسد کھو کھر اور اسکے بھائی دو مرتبہ اسکے پاس سے گزرے۔ وزیر اعلی پنجاب واپس جانے لگے تو تینوں بھائی انکے ساتھ تھے۔ وہ بھی وزیراعلی کے پیچھے پیچھے مارکی سے باہر آ گیا۔

ملزم کا کہنا ہے کہ جب وزیراعلی گاڑی میں بیٹھے تو اس نے اسد کھو کھر کے بھائی مبشر پر فائرنگ کر دی۔ ملزم کا کہنا ہے کہ اسد کھوکھر کا بھائی مبشر اسکے بھائی اور چچا کے قتل میں ملوث تھا۔

مبشر کھوکھر کے قتل کا مقدمہ ڈیفنس سی میں درج کر لیا گیا ہے ۔ مقدمہ 302، 324 اور زیر دفعہ 34 کے تحت درج کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔