Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اسد قیصر قومی اسمبلی میں اسپیکر ، چودھری سرور گورنر پنجاب کیلئے نامزد

اسد قیصر قومی اسمبلی میں اسپیکر ، چودھری سرور گورنر پنجاب کیلئے نامزد
August 10, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے اسد قیصر کو قومی اسمبلی میں اسپیکر جبکہ چودھری سرور کو گورنر پنجاب کیلئے نامزد کر دیا۔ عمران خان کی بنی گالہ رہائش کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سینئر لیڈر شپ کی مشاورت کے بعد قومی اسمبلی کے اسپیکر کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں اسپیکر کے امیدوار کے پی کے اسد قیصر ہونگے۔ اسد قیصر کا ممبران کے ساتھ رویہ قابل ستائش ہے۔ پنجاب میں لوگوں نے بھر پور ووٹ دیا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چودھری سرور کو گورنر پنجاب کیلئے نامزد کیا ہے۔ چودھری سرور کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں، وہ پہلے بھی گورنر رہ چکے ہیں۔ چودھری سرور ہمارے پارلیمانی بورڈ کا حصہ تھے، ان کے مشوروں سے ساری پارٹی مستفید ہوتی رہی۔ پنجاب میں جو بھی وزیر اعلیٰ پنجاب ہونگے ان سے چودھری سرور کی اچھی پارٹنر شپ ہو گی۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 23 سے زائد ارکان صوبائی اسمبلی تحریک انصاف سے منسلک ہو گئے ہیں۔  چودھری پرویز الہیٰ اسپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے ہماری طرف سے امیدوار ہیں۔