Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اسد قیصر ، پرویز خٹک اور ڈاکٹر حیدر علی وزارت اعلیٰ کی دوڑ سے باہر ہو گئے

اسد قیصر ، پرویز خٹک اور ڈاکٹر حیدر علی وزارت اعلیٰ کی دوڑ سے باہر ہو گئے
July 29, 2018
پشاور (92 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے لیے جوڑ توڑ جاری ہے ۔ اسد قیصر ، پرویز خٹک اور ڈاکٹر حیدر علی وزارت اعلیٰ کی دوڑ سے باہر ہو گئے ۔ خیبرپختونخوا میں وزیر اعلیٰ کون ہو گا ۔ پاکستان تحریک انصاف تاحال فیصلہ نہیں کر سکی ۔ تاہم قومی اسمبلی میں نمبر گیم پوری کرنے کے لیے سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک ، نو منتخب ممبر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈاکٹر حیدر علی کو صوبے کے بجائے وفاق میں بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔  جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے تینوں رہنما وزارت اعلیٰ کی دوڑ سے باہر ہو گئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے تینوں ارکان کو قومی اسمبلی کی نشستیں نہ چھوڑنے کی ہدایت کر دی ہے ۔ وزارت اعلیٰ کے امیدوار تینوں رہنماؤں کے دوڑ سے باہر ہونے کے باعث سابق صوبائی وزیرتعلیم عاطف خان وزارت اعلیٰ کے مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آ گئے ہیں۔