اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ، کورونا وائرس کی دوسری لہر کا جائزہ
اجلاس میں ملک کے بڑے شہروں میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر بھی گفتگو کی گئی ۔ وزارت صحت، تعلیم اور دیگر حکام بھی اجلاس میں شریک ہوئے ۔
کورونا وائرس کی دوسری لہر میں تعلیمی ادارے بند کرنے یا کھلے رکھنے کا فیصلہ آج ہوگا، ذرائع کے مطابق حتمی فیصلہ آج صوبائی وزرائے تعلیم کے ساتھ اجلاس میں کیا جائے گا۔