Friday, September 30, 2022

اسد عمر کا عباسی شہید اسپتال کا دورہ، تنخواہوں سے محروم ڈاکٹرز نے راستہ روک لیا

اسد عمر کا عباسی شہید اسپتال کا دورہ، تنخواہوں سے محروم ڈاکٹرز نے راستہ روک لیا
کراچی (92 نیوز) کراچی میں وفاقی وزیر اسد عمر کو عباسی شہید اسپتال کا دورہ کرنا مہنگا پڑ گیا، تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاج کرنے والے ڈاکٹرز نے واپسی پر اسدعمر کا راستہ روک لیا۔ ڈاکٹرز دس منٹ تک اسد عمر کو اپنی رواداد سناتے رہے، سکیورٹی اہلکاروں نے بڑی مشکل سے وفاقی وزیر کو ان کی گاڑی تک پہنچایا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اسد عمر نے ڈاکٹروں کے مسائل متعلقہ افسران تک پہنچانے کی یقین دہانی کروائی۔ https://twitter.com/Asad_Umar/status/1284398542690217984?s=20 ادھر دوسری جانب وفاقی وزیر اسد عمر نے ٹویٹ ‏میں کہا کہ عباسی شہید ہسپتال کا دورہ کیا، جہاں وفاقی حکومت نے 125 آکسیجن بیڈز کا اضافہ کیا ہے۔ اسد عمر نے مئیر کراچی کو یقین دہانی کرائی کہ اس وبائی امراض کے سینٹر کو مزید بہتر بنانے کیلئے بھی وفاق مدد فراہم کرے گا۔ تاکہ کراچی کے عوام کو وبائی امراض کے لیے بہتر سہولیات میسر ہوں۔