Wednesday, September 18, 2024

اسد عمر نے ملک میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے آغاز بارے خبردار کر دیا

اسد عمر نے ملک میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے آغاز بارے خبردار کر دیا
July 9, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) سربراہ این سی او سی اسد عمر نے ملک میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے آغاز بارے خبردار کر دیا۔

اسد عمر نے کہا آرٹیفیشل انٹیلی جنس ماڈلز چوتھی لہر کے آغاز کو ظاہر کر رہے ہیں۔ اب واضع طور پر چوتھی لہر کے آغاز کی ابتدائی علامات کو دیکھا جا سکتا ہے۔

سربراہ این سی او سی نے ان ڈور ریسٹورنٹس، انڈور شادیاں اور جمز بند کرنے کا بھی عندیہ  دے دیا۔