Tuesday, October 4, 2022

اسحاق ڈار کے پاسپورٹ منسوخی کے معاملے پر وزارت داخلہ کے حکام طلب

اسحاق ڈار کے پاسپورٹ منسوخی کے معاملے پر وزارت داخلہ کے حکام طلب
اسلام آباد (92 نیوز) عطاء الحق قاسمی تقرری کیس میں اسحاق ڈار کے پیش نہ ہونے پر عدالت برہم ہو گئی۔ سپریم کورٹ نے اسحاق ڈار کے پاسپورٹ منسوخی کے معاملے پر وزارت داخلہ کے حکام کو طلب کر لیا۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے عطاء الحق قاسمی تقرری کیس کی سماعت کی۔عطاالحق قاسمی کے وکیل اور اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ اسحاق ڈار آئے ہیں،اس پر اٹارنی جنرل نے جواب دیاکہ اسحاق ڈار نہیں آئے ۔چیف جسٹس نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ  کیوں نہ اسحاق ڈار کا پاسپورٹ منسوخ کر دیں ۔ چیف جسٹس  نے کہا کہ اسحاق ڈار عدالت کے بلانے پر نہیں آئے ،وہ اعلیٰ ترین عدلیہ کی حکم عدولی کر رہے ہیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ سپریم کورٹ کا طلب کرنا کوئی مذاق کی بات نہیں ہے، ہر بار اسحاق ڈار کا  میڈیکل سرٹیفکیٹ آجاتا ہے ،  ضرورت پڑی تو ریڈوارنٹ جاری کرنے پر غور کریں گے ۔