Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

اسحاق ڈار کی نااہلی کیلئے دائر درخواست عدم پیروی پر خارج

اسحاق ڈار کی نااہلی کیلئے دائر درخواست عدم پیروی پر خارج
December 21, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ نے اسحاق ڈار کی نااہلی کیلئے دائر درخواست عدم پیروی پر خارج کر دی۔

چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے اسحاق ڈارکی سینیٹ رکنیت سے متعلق کیس کی سماعت کی ۔ جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دئیے کہ درخواستگزار نوازش پیرزادہ گزشتہ سماعت پر بھی پیش نہیں ہوئے تھے۔ اسحاق ڈار کو عدالت نے طلب کیا تھا لیکن وہ بھی پیش نہیں ہوئے۔

اسحاق ڈار کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ اسحاق ڈار بیمار ہیں اور بیرون ملک مقیم ہیں۔ عدالت نے اسحاق ڈار کیخلاف درخواست عدم پیروی پر خارج کر دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکم امتناع ختم ہونے پر اسحاق ڈار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ نوٹیفکیشن جاری ہوتے ہی اسحاق ڈار پر نئے آرڈیننس کا اطلاق ہو جائے گا جنہیں ساٹھ روز میں پاکستان آ کر حلف نہ لینے پر نشست خالی تصور ہو گی۔