Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

اسحاق ڈار کی مشکلات میں اضافہ ، اثاثہ جات ریفرنس کے بعد ضمنی ریفرنس بھی دائر

اسحاق ڈار کی مشکلات میں اضافہ ، اثاثہ جات ریفرنس کے بعد ضمنی ریفرنس بھی دائر
February 26, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) اسحاق ڈار اثاثہ جات نیب حکام کی جانب سے ضمنی ریفرنس دائر کر دیا گیا ۔ ضمنی ریفرنس میں تین نئے ملزمان اور 24 استغاثہ کے گواہان کو شامل کیا گیا ۔
کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی ۔ ملزمان میں صدر نیشنل بنک سعید احمد ، سید منصور رضا رضوی اور نعیم محمود شامل ہیں ۔ ریفرنس کے سات والیم ہیں ۔
مزید اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی شامل پاکستانی کرنسی میں 482.84 ملین روپے اور 4.06 ملین ڈالر کی ٹرانزکشن سامنے آ گئی ہیں ۔
عدالت نے تینوں ملزمان کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا اور کیس کی سماعت اٹھائیس فروری تک ملتوی کر دی ۔