Friday, October 7, 2022

اسحاق ڈار کی طلبی سے متعلق احتساب عدالت کے نوٹس بورڈ پر اشتہار چسپاں

اسحاق ڈار کی طلبی سے متعلق احتساب عدالت کے نوٹس بورڈ پر اشتہار چسپاں

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر مشکلات کے بادل چھٹ نہ سکے۔ ایک کے بعد ایک مشکل اسحاق ڈار کے سر پر پڑ رہی ہے۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت میں آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کیس میں ملزم اسحاق ڈار کی طلبی کے اشتہار عدالت کے نوٹس بورڈ پر چسپاں کر دیا گیا۔
نوٹس کے مطابق اسحاق ڈار کو دس روز میں احتساب عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ اسحاق ڈار کے پیش نہ ہونے کی صورت میں ملزم کو اشتہاری قرار دے دیا جائےگا۔
اُدھر ملزم کی احتساب عدالت میں پیشی کے لئے اسحاق ڈار کی لاہور اور اسلام آباد کی جائیدادوں پر بھی اشتہار چسپاں کر دیا گیا۔
اسحاق ڈار کے آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کے دوران ضامن کی طلبی کے لئے بار بار آوازیں لگائیں گئیں تاہم دو بار آوازیں لگانے کے بعد اسحاق ڈار کے ضامن احمد علی قدوسی عدالت میں پیش ہو گئے۔