Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اسحاق ڈار کی بیرون ملک گرفتاری کیلئے ریڈوارنٹ کے اجرا کی منظوری دیدی گئی

اسحاق ڈار کی بیرون ملک گرفتاری کیلئے ریڈوارنٹ کے اجرا کی منظوری دیدی گئی
July 21, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) وزارت داخلہ نے نیب کی درخواست پر سابق وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی بیرون ملک سے گرفتاری کیلئے ریڈ وارنٹ کے اجراء کی منظوری دیدی ۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کی ہدایت پر ایف آئی اے نے سینیٹر اسحاق ڈار کی گرفتاری کیلئے انٹرپول کو خط لکھ دیا ہے، سیکرٹری داخلہ کی منظوری کے بعد ایف آئی اے نے اسحاق ڈار کی گرفتاری کا کیس انٹر پول کو ارسال کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے انٹرپول کو اسحاق ڈار کی برطانیہ سے گرفتاری میں مدد کی درخواست بھی کی ہے ، انٹرپول کے سیکرٹری جنرل کے فرانس میں واقع دفتر کو اسحاق ڈار کی گرفتاری کا ریفرنس ارسال کیا گیا ہے۔ انٹرپول کو بھجوائے گئے خط کے ساتھ اسحاق ڈار کو احتساب عدالت کی طرف سے اشتہاری قرار دینے سمیت ان کے دائمی وارنٹ گرفتاری اور اثاثہ جات ریفرنس کی تفصیلات منسلک ہیں۔