Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

اسحاق ڈار کیخلاف احتساب عدالت میں بڑے گواہ کی پیشی

اسحاق ڈار کیخلاف احتساب عدالت میں بڑے گواہ کی پیشی
February 8, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) اسحاق ڈار کے خلاف احتساب عدالت میں بڑے گواہ کی پیشی سامنے آ گئی ۔ پاناما جےآئی ٹی سربراہ واجد ضیاء عدالت کے روبرو بیان ریکارڈ کرانے پہنچ گئے ۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسحاق ڈار کےخلاف اثاثوں سے زائد ریفرنس کی سماعت کی ۔
واجد ضیاء نے عدالت کو بتایا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کا اصل ریکارڈ سپریم کورٹ میں ہے ۔
ادھر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ اسحاق ڈار سے متعلق ریکارڈ والیم ایک اور9 میں ہے ۔
فاضل جج نے استفسار کیا کہ کیا ریکارڈ کے حصول کے لئے رجسٹرار سپریم کورٹ کو خط لکھا گیا تھا ۔ خط لکھنے کےلئے دوبارہ یقین دہانی کرا دیتے ہیں ۔
عدالت نے واجد ضیاء کو 12 فروری کو دوبارہ طلب کر لیا ۔
دوسری طرف اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس میں استغاثہ کے 30 گواہوں میں سے اب تک 26 اپنے بیانات احتساب عدالت میں قلمبند کر اچکے ہیں جبکہ ایک گواہ کو استغاثہ کی جانب سے واپس لے لیا گیا تھا ۔