Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کے ضمنی ریفرنس کی سماعت

اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کے ضمنی ریفرنس کی سماعت
July 23, 2018
اسلام اباد (92 نیوز) اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کے ضمنی  ریفرنس کی سماعت آج ہو گی۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر سماعت کریں گے۔ تینوں شریک نامزد ملزموں ، سعید احمد، نعیم محمود اور منصور رضوی کو عدالت نے طلب کر رکھا ہے۔ ملزم سعید احمد کی بریت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ آج سنائے جانے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ وزارت داخلہ نے نیب کی درخواست پر سابق وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی بیرون ملک سے گرفتاری کیلئے ریڈ وارنٹ کے اجراء کی منظوری دی ۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کی ہدایت پر ایف آئی اے نے سینیٹر اسحاق ڈار کی گرفتاری کیلئے انٹرپول کو خط لکھ دیا ہے، سیکرٹری داخلہ کی منظوری کے بعد ایف آئی اے نے اسحاق ڈار کی گرفتاری کا کیس انٹر پول کو ارسال کیا۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے انٹرپول کو اسحاق ڈار کی برطانیہ سے گرفتاری میں مدد کی درخواست بھی کی ۔ انٹرپول کے سیکرٹری جنرل کے فرانس میں واقع دفتر کو اسحاق ڈار کی گرفتاری کا ریفرنس ارسال کیا گیا ۔ انٹرپول کو بھجوائے گئے خط کے ساتھ اسحاق ڈار کو احتساب عدالت کی طرف سے اشتہاری قرار دینے سمیت ان کے دائمی وارنٹ گرفتاری اور اثاثہ جات ریفرنس کی تفصیلات منسلک ہیں۔