Monday, September 26, 2022

اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس، استغاثہ کے دو گواہوں کے بیان قلمبند

اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس، استغاثہ کے دو گواہوں کے بیان قلمبند
اسلام آباد ( 92 نیوز) اسحاق ڈار کے خلاف  آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس کے ضمنی ریفرنس میں  استغاثہ کے گواہ محمد نعیم اور نیاز سبحانی کے بیانات قلمبند کر لئے گئے ۔ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی ، وکیل صفائی قاضی مصباح نے گواہ محمد نعیم پر جرح مکمل  کر لی ۔ دوران جرح گواہ محمد نعیم نے بتایا گاڑی نمبر LRS9700کبھی اسحاق ڈار کے نام نہیں رہی  جبکہ گاڑی نمبر Lze-19 چھبیس دسمبر 2016 کو اسحاق ڈار کے نام سے فاروق نسیم  اور گاڑی نمبر LRS-9700بیس جون 2016 کو اسحاق ڈار کے نام سے سیدہ زہرہ صفدر کے نام منتقل ہوئی۔ استغاثہ کے دوسرے گواہ نیاز سبحانی نے بیان میں کہا 17 اگست 2017کو نیب تفتیشی افسر کے سامنے پیش ہوا ، گلبرگ 3لاہور کے بلاک ڈی میں ہجویری فاؤنڈیشن کے نام پر جائیداد خریدی گئی جو کہ 30ستمبر 1991 کو رجسٹرڈ ہوئی۔ اسحاق ڈار ریفرنس میں شریک ملزمان نعیم محمود اور منصور رضا کی جانب سے دائر بریت کی درخواست پر عدالت نے فریقین کے وکلاء سے دلائل طلب کرلیے ، عدالت نے شریک ملزمان کی بریت کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 18 جولائی تک ملتوی کر دی۔