Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

اسحاق ڈار کو سینیٹ انتخابات کیلئے نااہل قرار دلوانے کی درخواست مسترد

اسحاق ڈار کو سینیٹ انتخابات کیلئے نااہل قرار دلوانے کی درخواست مسترد
March 2, 2018

لاہور (92 نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو سینیٹ انتخابات کیلئے نا اہل قرار دلوانے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی ۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس جواد حسن پر مشتمل بنچ نے نوازش علی درخواست پر سماعت کی جس میں اسحاق ڈار کو سینیٹ کا انتخاب لڑنے کی اجازت کو چیلنج کیا گیا ۔
درخواست گزار کے وکیل فاروق امجد میر نے اعتراض اٹھایا کہ اسحاق ڈار کو احتساب عدالت نے اشتہاری قرار دیا اور ایک مفرور انتخابات لڑنے کا اہل نہیں ۔
وکیل نے نشاندہی کی کہ ریٹرنگ آفیسر نے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے لیکن ایپلٹ ٹربیونل نے اسحاق ڈار کی اپیل منظور کرتے ہوئے انہیں انتخاب لڑنے کی اجازت دی ۔
اسحاق ڈار کے وکیل سلمان اسلم بٹ نے درخواست کی مخالفت کی اور یہ نکتہ اٹھایا کہ درخواست گزار نے اعتراضات متعلقہ فورم پر نہیں اٹھائے اور درخواست گزار متاثر فریق نہیں ۔
لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے ریمارکس دیئے کہ بادی النطر میں درخواست گزار متاثر فریق نہیں ، سینیٹ انتخابات کے بعد داد رسی کیلیے الیکشن ٹربیونل سے رجوع کیا جا سکتا ہے ۔
ہائیکورٹ نے اسحاق ڈار کو سینیٹ انتخاب کے اہل قرار دینے کا فیصلہ برقرار رکھا ۔