Thursday, September 29, 2022

اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کا حکم

اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کا حکم

اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس کی سماعت میں ملزم اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کا حکم دیا ہے۔
  احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کی بذریعہ اشتہار طلبی کا حکم جاری کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔
احتساب عدالت نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی دونوں درخواستیں مسترد کرتے ہوئے ضامن کو شوکاز نوٹس بھی جاری کر دیا ہے۔