Saturday, July 27, 2024

اسحاق ڈار کا ہالینڈ کی ملکہ مس میگزیما سے ویڈیو پر رابطہ ، قومی مالیاتی حکمت عملی کےپانچویں اجلاس  کےنکات پر غور

اسحاق ڈار کا ہالینڈ کی ملکہ مس میگزیما سے ویڈیو پر رابطہ ، قومی مالیاتی حکمت عملی کےپانچویں اجلاس  کےنکات پر غور
April 7, 2017
اسلام آباد(92نیوز)وزیر خزانہ اسحا ق ڈارنے ہالینڈ کی ملکہ میگزیما سے ویڈیو لنک پر رابطہ کیا ہے جس میں  قومی مالیاتی حکمت عملی کے پانچواں اجلاس کے نکات پر غور کیاگیا ہے ملکہ ہالینڈ کہتی ہیں کہ پاکستان میں معاشی ترقی قابل اطمینان ہے۔ تفصیلات کےمطابق وزیر خزانہ  اسحا ق ڈار  نے  ہالینڈ کی ملکہ میگزیما سے ویڈیو لنک پر رابطہ کیا جس کے دوران دونوں رہنمائوں نے  قومی مالیاتی حکمت عملی کے پانچویں اجلاس کے نکات پر غور کیا گیا۔ ملکہ کا کہناتھا کہ پاکستان میں معاشی ترقی قابل اطمینان ہے۔ پاکستان میں جدید بینکنگ کی سہولیات سے لوگوں کو فائدہ ہوا۔ معاشی ترقی میں پاکستان کاساتھ دیں گے۔ وزیرخزانہ نے کہا کہ حکومت پاکستان اقتصادی ترقی کے ایجنڈے پر توجہ مرکوز رکھے گی۔