Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

اسحاق ڈار کا داتا دربار کے عرس پرزائرین کو مہیا کی گئیں سہولیات پر اطمینان کا اظہار

اسحاق ڈار کا داتا دربار کے عرس پرزائرین کو مہیا کی گئیں سہولیات پر اطمینان کا اظہار
December 26, 2015
لاہور(92نیوز)داتا دربار مذہبی امور کمیٹی کے سربراہ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حضرت  داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ  کے عرس پر زائرین کو بہتر سہولیات فراہم کی گئیں اگلے برس مزید بہتر  انتظامات کے لیے ابھی سے منصوبہ بندی شروع کی جائے۔ تفصیلات کےمطابق لاہور میں داتا دربار مذہبی امور کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے حضرت داتا گنج بخش رحمة اللہ علیہ کے نوسوبہترویں سالانہ عرس کے موقع پر شاندار انتظامات کرنے پر محکمہ اوقاف، پولیس، واسا اور ضلعی حکومت کی تعریف کی۔ اس موقع پر ہر سال زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے داتا دربار کی توسیع کے امور   پر بھی غور کیا گیا  اجلاس میں  زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کی ہینڈلنگ، دودھ کی سبیل کے آلات کی تبدیلی، کمپیوٹر لیب کا افتتاح، مرمتی کاموں کی تفصیل اور حفاظتی انتظامات میں بہتری جیسے امور زیر بحث آئے۔ سیکرٹری پنجاب اوقاف اور ایڈمنسٹریٹر داتا دربار نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بھی تفصیلی بریفنگ دی۔