Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اسحاق ڈار نے پاکستان مائیکرو فنانس انوسٹمنٹ کمپنی کے قیام کی تجویز دیدی

اسحاق ڈار نے پاکستان مائیکرو فنانس انوسٹمنٹ کمپنی کے قیام کی تجویز دیدی
August 31, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وزارت خزانہ نے پاکستان مائیکرو فنانس انوسٹمنٹ کمپنی کے قیام کی تجویزپیش کردی  وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے ایس ای سی پی کو تجاویز پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان مائیکرو فنانس انوسٹمنٹ کے قیام کے لیے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اہم اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ سیکرٹری خزانہ وقارمسعود نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں چھوٹے قرضوں کے حصول میں اضافہ ہورہا ہے۔ آئندہ چند سالوں میں ملک میں چھوٹے قرضوں کا حجم 18 ارب روپے سالانہ سے تجاوز کرجائے گا ۔ عوام کو چھوٹے قرضوں کی فراہمی کے لیے پاکستان مائیکرو فنانس انوسٹمنٹ کمپنی قائم کی جائے۔ کمپنی کے قیام کے لیے بین الاقوامی ادارے مدد کریں گے۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ عام آدمی کی ترقی کے لیے معیشت کو مضبوط کرنا ہوگا حکومت غریب آدمی کو سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔ انہوں نے ایس ای سی پی کو ہدایت کی کہ کمپنی کے قیام کے لیے جلد تجاویز پیش کی جائیں۔