Thursday, December 1, 2022

اسحاق ڈار نے عمران خان کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی

اسحاق ڈار نے عمران خان کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی
اسلام آباد(92نیوز)پانامہ کیس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے عمران خان کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔ تفصیلات کےمطابق درخواست میں اسحاق ڈار نے موقف اختیار کیا ہے کہ عمران خان مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں،مجھ پر عائد الزامات 2013-14میں عدالتیں مسترد کرچکی ہیں، اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ عمران خان جانتے ہیں کہ لاہور ہائیکورٹ 1997میں میرے خلاف یہ الزامات مسترد کرچکی ہے،اعترافی بیان سے قبل میں حراست میں تھا۔