Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

اسحاق ڈار نے جے آئی ٹی رپورٹ پر اعتراضات سپریم کورٹ میں جمع کرادیئے

اسحاق ڈار نے جے آئی ٹی رپورٹ پر اعتراضات سپریم کورٹ میں جمع کرادیئے
July 17, 2017

اسلام آباد(92نیوز)وزیرخزانہ اسحاق ڈار بھی ”میں نہ مانوں“کی گردان پڑھنے لگےجے آئی ٹی کی رپورٹ پر اعتراضات سپریم کورٹ میں جمع کرادیئے۔ کہتے ہیں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے مینڈیٹ سے تجاوز کیا الزامات غلط اور بے بنیا دہیں خیرات کو ٹیکس چوری قرار دینا افسوسناک ہے۔

تفصیلات کےمطابق ایک  کےبعد ایک پہلے شریف خاندان پھر وزیرخزانہ اسحاق ڈار جے آئی ٹی پراعتراضات کی بھرمار۔ اسحاق ڈ ار نے بھی سپریم کورٹ میں اعتراضات جمع کرادیئےجس کی کاپی 92نیوزنے حاصل کرلی۔ اسحاق ڈار نے اعتراضات میں جے آئی ٹی پر مینڈیٹ سے تجاوز کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتی حکم نامے میں ان کا ذکر نہیں تھا۔اس بنیاد پر جے آئی ٹی رپورٹ مسترد ہونے کی مستحق ہےحقائق کو جھٹلا کر جے آئی ٹی نے غلط بیان کیا کہ انہوں نے ریٹرن فائل نہیں کئے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ تمام اثاثے جائز اور ریٹرن میں ظا ہر میں۔ ان کے اور ان کی اہلیہ سے متعلق ٹیکس ریکارڈ کی تحقیقات نیب کرچکا ہے۔ خیرات کو ٹیکس چوری قرار دینا افسوسناک ہے۔ اسحاق ڈار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ ان سے متعلق جے آئی ٹی رپورٹ کے متن کو مسترد کرکے ریلیف دیا جائے۔