Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

اسحاق دار کے سینیٹ الیکشن لڑنے کیخلاف درخواست میں متعلقہ فریقوں کو نوٹس جاری

اسحاق دار کے سینیٹ الیکشن لڑنے کیخلاف درخواست میں متعلقہ فریقوں کو نوٹس جاری
March 12, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ نے اسحاق دار کے سینیٹ الیکشن لڑنے کیخلاف درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے متعلقہ فریقوں کو نوٹس جاری کر دئیے ۔
چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے درخواست کی سماعت کی تو درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ اسحاق ڈار بیرون ملک تمام سہولیات سے لطف اندوز ہو رہے ہیں جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ نہیں پتہ اسحاق ڈار بیمار ہیں یا بیرون ملک سہولیات سے لطف اندوز ہو رہے ہیں، عدالت صرف یہ دیکھے گی کہ مفرور شخص الیکشن لڑ سکتا ہے یا نہیں ۔
چیف جسٹس نے درخواست گزار کے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ان کا یہ اعتراض ہے کہ انتخابی خرچ کے لیے مفرور شخص بینک اکاونٹ کیسے کھول سکتا ہے ۔ سوال یہ ہے کہ کسی شخص کی غیر موجودگی میں کیا اسکا بینک اکاونٹ پاکستان میں کھولا جا سکتا ہے۔
درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ اسحاق ڈار کیس میں ہائیکورٹ کے جج صاحب نے شاید یہ کہا کہ مفرور ملزم زیر سماعت مقدمے کے علاوہ کسی اور فورم سے رجوع کر سکتا ہے ۔ ایک کیس میں تو یہ بھی کہا گیا کہ مفرور شخص کی طرف سے وکیل کا پیش ہونا توہین عدالت ہے ۔
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ وہ کون سا قانون سے جس کے تحت اشتہاری الیکشن نہیں لڑسکتا یہ کہاں لکھا ہے؟ ۔
ادھر جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں ، کیا ہائیکورٹ نے پیرامیٹرز طے کیے ہیں کہ مفرور الیکشن لڑسکتا ہے؟ ۔
چیف جسٹس نے قرار دیا کہ اسحاق ڈار اس وقت تک اشتہاری ہیں جب تک وہ سرنڈر نہیں کرتے ، انہیں نیب کورٹ نے اشتہاری قرار دیا تھا اور اب اسحاق ڈار کا اشتہاری ہونے کا حکم حتمی ہو چکا ہے ۔
عدالت نے درخواست کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے سماعت 21 مارچ تک ملتوی کر دی ۔