Thursday, December 9, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

استنبول: ناکام بغاوت کے خلاف جمہوریت اور شہداء ریلی کا اہتمام

استنبول: ناکام بغاوت کے خلاف جمہوریت اور شہداء ریلی کا اہتمام
August 7, 2016
استنبول(ویب ڈیسک)پندرہ جولائی کی ناکام بغاوت کےخلاف استنبول میں جمہوریت اورشہداریلی کااہتمام کیا گیا۔ ریلی میں ترک صدررجب طیب اردگان،وزیراعظم بن علی یلدرم اوراپوزیشن رہنماؤں نے بھی شرکت کی جبکہ شہریوں کی بڑی تعداد بھی جمہوریت کی حمایت میں نکل آئی ہر طرف ترک پرچموں کی بہار دکھائی دے رہی تھی۔ تفصیلات کےمطابق ترکی کے شہر استنبول میں صدر رجب طیب اردوان کی قیادت میں عظیم الشان ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں شرکت کے لیے ترک عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر امڈ آیا۔ ہر طرف ترکی کے  سرخ پرچم نظر آ رہے تھے۔ شرکا اردوان اور جمہوریت کے حق میں نعرے  لگاتے بھی دکھائی دیئے۔واضح رہے کہ  ترکی میں پندرہ جولائی کی رات فوج کے ایک دھڑے نے بغاوت کر دی تھی جسے عوام کی طاقت نے دیکھتے ہی دیکھتے ناکام بنا دیا تھا۔