Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

استنبول میں ہزاروں افراد کا شادی کی تقریب میں خودکش دھماکے کیخلاف مظاہرہ

استنبول میں ہزاروں افراد کا شادی کی تقریب میں خودکش دھماکے کیخلاف مظاہرہ
August 22, 2016
استنبول (ویب ڈیسک) ترکی کے شہر استنبول میں ہزاروں افراد نے شادی کی تقریب میں خودکش دھماکے کے خلاف مظاہرہ کیا۔ صدر رجب طیب اردگان کہتے ہیں خودکش حملہ داعش کی کارروائی ہے جس کیلئے بارہ سے چودہ سالہ بچے کا استعمال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ترکی کے شہر استنبول کی استقلال اسٹریٹ میں ہزاروں افراد نے غازی عنتب میں شادی کی تقریب میں خودکش دھماکے کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین نے حکومت کو واقعہ کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے نعرے بازی کی۔ ترک صدر رجب طیب اردگان نے دھماکے کا الزام شدت پسند تنظیم داعش پر لگایا ہے۔ شام کی سرحد کے قریب واقع شہر غازی عنتب میں داعش کے کئی خفیہ سیل موجود ہیں۔ شادی کی تقریب پر حملے کی تفصیلات بتاتے ہوئے صدر اردگان کا کہنا تھا کہ حملہ اس وقت کیا گیا جب شادی میں شریک لوگ گلی میں رقص کر رہے تھے۔ کرد نواز سیاسی جماعت پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کا کہنا ہے اس حملے میں کرد برادری کے لوگوں کو نشانہ بنایا گیا۔