Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

استنبول : فٹ بال سٹیڈٰیم کے باہر ہونے والے دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد 29 ہوگئی

استنبول : فٹ بال سٹیڈٰیم کے باہر ہونے والے دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد 29 ہوگئی
December 11, 2016

 استنبول(ویب ڈٰیسک)ترکی کے شہر استنبول کے  فٹ بال سٹیڈیم کے باہر  یکے بعد دیگرے ہونے والے دو بم دھماکوں میں جاں بحق افراد  کی تعداد   انتیس ہوگئی ہے جبکہ ایک سو چھیاسٹھ سے زائد افراد زخمی ہیں،  دھماکے کا نشانہ بننے والوں کی اکثریت پولیس اہلکاروں پر مشتمل تھی ، حملے کے وقت لوگ  میچ دیکھنے کے بعد اسٹیڈیم سے باہر نکل رہے تھے۔

تفصیلات کےمطابق  ترکی میں فٹ بال کے مداحوں پر اس وقت قیامت ٹوٹ پڑی جب وہ دو معروف ٹیموں کے درمیان میچ دیکھ کر سٹیڈیم سے باہرنکل رہے تھے،ابتدائی شواہد کے مطابق پہلے دھماکے میں کاربم کے ذریعے پولیس کی بس کو نشانہ بنایا گیا جبکہ دوسرا دھماکا خودکش تھا۔ جومیچ ختم ہونے کے آدھے گھنٹے بعد ہوا۔

دھماکوں کے بعد ہرطرف افراتفری پھیل گئی اور ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی، حکام کے مطابق کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ دھماکے کے بعدسکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اورسرچ آپریشن شروع کردیا۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے بم دھماکوں کو دہشت گردوں کی بزدلانہ کوشش قرار دیتے ہوئے  کہا کہ ذمہ داروں کومنطقی انجام تک پہنچا کرہی دم لیں گے۔ دوسری طرف ترکی کے وزیر داخلہ سلیمان سوئلو کاکہناتھا کہ دہشتگردوں کا نشانہ پولیس اور عام شہری تھے تاہم دھماکے کا نشانہ بننے والے زیادہ تر افراد پولیس فورس کے اہلکار تھے حکام کے مطابق  ابھی تک دھماکے کی ذمہ داری کسی  نے قبول نہیں کی۔