Saturday, July 27, 2024

استعفیٰ دینے کی اب ضرورت نہیں رہی، شیخ رشید

استعفیٰ دینے کی اب ضرورت نہیں رہی، شیخ رشید
January 31, 2018

اسلام آباد  ( 92 نیوز ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اب استعفیٰ دینے کی ضرورت نہیں رہی استعفے  کا وقت گزر گیا  ہے  ۔ اپنڈکس کے آپریشن کے بعد ابھی طبیعت پوری طرح سے بحال نہیں ہوئی  ۔

شیخ رشید نے چند روز قبل استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا مگراستعفے کی بجائے خود پارلیمنٹ  پہنچ گئے ۔ شیخ رشید سے جب استعفے کا پوچھا گیا تو کہتے ہیں کہ اب استعفی دینے کی ضرورت نہیں رہی ،وقت گزر گیا ۔

شیخ رشید کچھ دیر  کے لئے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں بھی شریک ہو ئے  ۔ وہ اپنڈکس کے آپریشن کے بعد پہلی مرتبہ پارلیمنٹ آئے۔