Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

استعفیٰ مانگتے ہو ؟ یہ منہ اور مسور کی دال ... وزیراعظم کا بنوں میں ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

استعفیٰ مانگتے ہو ؟ یہ منہ اور مسور کی دال ... وزیراعظم کا بنوں میں ترقیاتی منصوبوں کا اعلان
May 3, 2016
بنوں (92نیوز) وزیراعظم نواز شریف نے عوام رابطہ مہم کے سلسلے میں بنوں میں مختلف ترقیاتی منصوبوں اور بنوں ایئرپورٹ کو بین الاقوامی درجہ دینے کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ ساتھ ہی مخالفین کو سخت جواب دے کر سیاسی ماحول گرم کر دیا اور کہا آپ کے کہنے پر گھر چلیں جائیں؟ یہ منہ اور مسور کی دال۔ گیدڑ بھبکیوں سے ڈرنے والے نہیں۔ وزیراعظم نے نیا خیبرپختونخوا بنانے کا بھی اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق بنوں میں منصوبوں کے سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پرتقریب سے خطاب میں نواز شریف نے کہا کہ بنوں آنے کی بے حد خوشی ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے اپنے خطاب کے آغاز میں ہی جارحانہ رویہ اختیار کیا اور صوبائی حکومت کو آڑے ہاتھوں لینا شروع کر دیا۔ انہوں نے کہا انہیں نیا خیبرپختونخوا کہیں نظر نہیں آیا لیکن مسلم لیگ نون کی حکومت یہاں بھی آئے گی اور نیا خیبرپختونخوا بنائے گی۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب اور سندھ ان کے سہانے خوابوں میں نہیں پھنسے۔ خیبر والے پھنس گئے۔ حکومتی کارکردگی پر تنقید کرنے والوں پر بھی وزیراعظم خوب گرجے برسے اور کہا گیدڑ بھبکیوں سے ڈرنے والے نہیں۔ عوام نے ان لوگوں کو شکست دے دی ہے۔ آپ کے کہنے پر گھر چلے جائیں۔ یہ منہ اور مسور کی دال۔ وزیراعظم نے دھرنے کی سیاست کو ملک کے لئے نقصان دہ قرار دیا اور کہا کہ مخالفین ترقی کا راستہ روکنا چاہتے ہیں۔ ان کے عزائم کامیاب نہیں ہونگے۔ اپنے خطاب کے اختتام پر وزیراعظم نواز شریف نے ترقیاتی منصوبوں کا بھی اعلان کیا اور یہ ہے ”نیا پاکستان کے نعرے“ بھی لگوائے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔