Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

استعفوں کی بات فوری انتخابات کیلئے کی جا رہی تھی، مولانا فضل الرحمٰن

استعفوں کی بات فوری انتخابات کیلئے کی جا رہی تھی، مولانا فضل الرحمٰن
January 2, 2022 ویب ڈیسک

پشاور (92 نیوز) صدر پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے استعفوں کی بات فوری انتخابات کیلئے کی جا رہی تھی۔

پشاور میں پی ڈی ایم کے صوبائی اجلاس کے بعد مولانا فضل الرحمان میڈیا کے سامنے آئے تو ان کا لہجہ کافی پراعتماد تھا۔ ان کی گفتگو سے اندازہ ہوا کہ وہ اب استعفوں کی سیاست سے پیچھے ہٹ رہے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اسمبلی رکنیت کو طاقت بنا کرحکومت کا حصول بہتر حکمت عملی ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ نااہل حکومت نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا۔ انہوں نے23مارچ کو لانگ مارچ کے عزم کا بھی دوبارہ اظہار کیا۔

مولانا فضل الرحمان بولے یہ ثابت ہو گیا کہ 2018ء میں اس حکومت کا مینڈیٹ جعلسازی اور دھاندلی پر مبنی تھا۔ بلدیاتی الیکشن کے اگلے مرحلے میں حکمران جماعت کا اس سے بھی زیادہ برا حشر ہو گا۔