Thursday, October 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

استعفوں اور لانگ مارچ پر پی ڈی ایم متفق ہے، مریم نواز

استعفوں اور لانگ مارچ پر پی ڈی ایم متفق ہے، مریم نواز
February 2, 2021

لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ (ن) کی صدر مریم نواز نے کہا کہ استعفوں اور لانگ مارچ پر پی ڈی ایم کا اتفاق ہے، چار فروری کو اجلاس میں استعفوں کا طریقہ کار طے ہوگا۔

ن لیگی رہنماء نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاول تحریک عدم اعتماد کی تجویز دیں گے تو اس پر بھی غور ہوگا۔ حکومت کو اپوزیشن کے سوا کچھ یاد نہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ہم تنقید برائے تنقید نہیں کرتے، ہر روز مہنگائی میں اضافے پر تکلیف ہے۔ گلی گلی عوام مہنگائی کا رونا رو رہے ہیں۔ آئین سے باہر کوئی کام ہوگا تو اسکی مخالفت کرینگے۔

ادھر دوسری جانب نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن مریم نواز اسلام آباد پہنچ گئیں، وہ چار فروری کو پی ڈی ایم کے اجلاس میں شریک ہوں گی، پانچ فروری کو مظفر آباد بھی جائیں گی اور پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت کریں گی۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔