Sunday, October 2, 2022

استادوں کی ٹرانسفر اور پوسٹنگ اب مقامی سطح پر کی جائیں گی ، وزیر تعلیم سندھ

استادوں کی ٹرانسفر اور پوسٹنگ اب مقامی سطح پر کی جائیں گی ، وزیر تعلیم سندھ
کراچی (92 نیوز) وزیر تعلیم سندھ کا ٹرانسفر پوسٹنگ کے حوالے سے بڑا اقدام سامنے آیا ہے جس کے مطابق استادوں کی ٹرانسفر اور پوسٹنگ اب مقامی سطح پر کی جائیں گی۔ سندھ میں بھی تبدیلی کی لہر نظر آنے لگی ۔ وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ نے استادوں کی تقرری اور تبادلوں کے لئے بڑا قدام اٹھا لیا ۔ استادوں کا تقرر اور تبادلے اب مقامی سطح پر کئے جائیں گے۔ تمام تقرر اور تبادلے ڈی سینٹرالائیزیشن کے عمل کے ذریعے سے ہوں گے۔ وزیرتعلیم کہتے ہیں، اس عمل کے بعد سیکریٹیریٹ میں ہونے والا رشوت کا دھندا بند ہو سکے گا ، استادوں کو اپنے جائز کاموں کے لئے دھکے نہیں کھانے پڑیں گے۔