اسامہ ستی کا قتل ٹارگٹ کلنگ قرار

اسلام آباد (92 نیوز) جوڈیشل انکوائری کمیشن نے اسامہ ستی کا قتل ٹارگٹ کلنگ قرار دے دیا، انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ چلانے کی سفارش کر دی گئی ۔
جوڈیشل انکوائری کمیشن کی رپورٹ کے مطابق وقوعہ کے روز ایس پی آئی نائن نے اے ٹی ایس اہلکاروں کی ڈیوٹی اپنے سرکل میں لگوائی، وائرلیس پر ڈکیتی کی کال پر اہلکاروں نے گاڑی کا پیچھا کیا، یونیورسٹی سے ہائی وے تک آتے ہوئے گاڑی پر چار فائر کیے۔
رپورٹ کے مطابق ایس پی سی آئی اے ملک نعیم نے وائرلیس کال پر پروسیڈ نہیں کیا۔