Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

اُسامہ بن لادن کا بیٹا اہلیہ سمیت مصرسے ترکی ڈی پورٹ

 اُسامہ بن لادن کا بیٹا اہلیہ سمیت مصرسے ترکی ڈی پورٹ
December 18, 2016

قاہرہ (ویب ڈیسک) القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کے بیٹے عمر بن لادن کا مصرمیں داخلہ بند کر کے انہیں ترکی ڈی پورٹ کر دیا گیا۔ عمر بن لادن اپنی اہلیہ کے ہمراہ قطر سے مصر ایئرپورٹ پہنچے تو ان کی دستاویزات کی چیکنگ کے دوران ان کے سعودی پاسپورٹ کا پتہ چلا جس پر انہیں ایئرپورٹ پر ہی روک لیا گیا۔

مصرمیں داخلے کی اجازت نہ ملی تو دونوں میاں بیوی نے ترکی جانے کی خواہش کا اظہارکیا جس پر انہیں ترکی ڈی پورٹ کردیا گیا۔