Thursday, December 2, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اسامہ بن لادن بہت اچھا بچہ تھا، مجھ سے بے پناہ محبت کرتا تھا، والدہ

اسامہ بن لادن بہت اچھا بچہ تھا، مجھ سے بے پناہ محبت کرتا تھا، والدہ
August 3, 2018
لندن (92 نیوز) القائدہ کے بانی اسامہ بن لادن کی والدہ حمیدہ غنیم نے کہا کہ اسامہ میرا بہت اچھا بچہ  تھا ، مجھ سے بے پناہ محبت کرتا تھا لیکن بس تھوڑا راستے سے بھٹک گیاتھا۔ نائن الیون کے بعد سے اسامہ بن لادن کی والدہ حمیدہ غنیم  کا پہلی بار بیان سامنے آگیا۔ برطانوی اخبار دی گارڈین  نے خصوصی رپورٹ شائع کر دی۔ اسامہ سے متعلق گفتگو میں حمیدہ غنیم کا کہنا تھا کہ تین سال کی عمر سے  ال التص نے اسامہ کی تربیت شروع کر دی تھی ۔ان کا کہنا تھا کہ التص ایک اچھا انسان تھا اور اسامہ کیلئے بھی بہتر تھا۔ حمیدہ غنیم کا کہنا تھا کہ بیس سال کی عمر تک اسامہ بالکل ٹھیک تھا لیکن یونیورسٹی میں جانے کے بعد وہ بالکل بدل گیا تھا۔ حمیدہ کے مطابق اسامہ کے بدلتے رویے کے پیچھے دراصل اس کی بری صحبت کا ہاتھ تھا،جس نے اسے خراب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسامہ کے القائدہ رہنما بننے کے بعد سے موت تک میں نے اس نے بات نہیں کی، لیکن اسامہ کے دور ہونے کی وجہ سے میری زندگی بالکل آسان نہیں تھی۔ حمیدہ کا کہنا تھا کہ ایک انسان کے طور پر مجھے اس پر فخر نہیں ہے۔ دوسری جانب اسامہ کے بھائی احمد کا کہنا تھا کہ والدہ اسامہ کو مجاہد کے طور پر ماننے کیلئے تیار ہی نہیں، وہ ہر چیز کا قصوروار اس کی صحبت کو دیتی ہیں۔