Friday, September 20, 2024

اساتذہ کو مسلح کر کے اسکول میں فائرنگ کے واقعات روکے جا سکتے ہیں ،ٹرمپ

اساتذہ کو مسلح کر کے اسکول میں فائرنگ کے واقعات روکے جا سکتے ہیں ،ٹرمپ
February 22, 2018

وائٹ ہاؤس ( 92 نیوز ) امریکی اسکولوں میں فائرنگ کے پے در پے واقعات کے باوجود ٹرمپ گن کلچر کے حامی ہیں ۔ واقعات کی روک تھام کیلئے امریکی صدر نے انوکھی منطق پیش کردی،کہتے ہیں اساتذہ کو مسلح کرکےواقعات کی روک تھام ممکن ہے ۔

وائٹ ہاؤس میں فلوریڈا اسکول فائرنگ کے متاثرین  سے ملاقات میں  گفتگو کرتے  کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے واقعات پر قابو پانے کیلئے  اساتذہ کو قلم کی بجائے اسلحہ تھام لینے کا مشورہ دے ڈالا ۔

اس قبل فلوریڈا واقعے میں بچنے والے اساتذہ، طلبا اور مارے جانے والوں کے لواحقین نے وائٹ ہاؤس کے سامنے احتجاج کیا ، مظاہرین نے گن کنٹرول قانون میں تبدیلی کا مطالبہ کیاتھا ۔اس موقع پر ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف شیم شیم کے نعرے بھی لگائے گئے ۔

پندرہ فروری کو فلوریڈا کے ایک ہائی اسکول میں 19 سالہ سابق طالبعلم نے فائرنگ کی تھی ، جس کے نتیجے میں 17افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔