ازبکستان میں فلمی ہدایتکاروں اور اداکاروں کو کپاس کی فصل چننا ہوگی
تاشقند(ویب ڈیسک)ازبکستان کی حکومت نے فلمی ہدایتکاروں ،موسیقاروں اور اداکاروں کو خبردار کیا ہے کہ اگر انہوں نے ملک میں کپاس کی فصل چننے میں مدد نہ کی تو ان پر پابندی لگادی جائے گی۔
تفصیلات کےمطابق ازبک حکومت نے اپنے ملک میں کپاس کی چنائی کےدوران فلمی اور اداکاروں ،ہدایتکاروں اور موسیقاروں پر پابندی لگائی ہے کہ اگر وہ اس سیزن میں کپاس کی چنائی میں مدد نہیں کرینگے تو ان پر پابندی لگادی جائیگی۔