Friday, January 27, 2023

ارکان کوجیل ڈالا جا رہے ہیں ، لگتا ہے اگلا اجلاس اڈیالہ جیل میں کرناہوگا،نوید قمر

ارکان کوجیل ڈالا جا رہے ہیں ، لگتا ہے اگلا اجلاس اڈیالہ جیل میں کرناہوگا،نوید قمر
اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی نے بھی نیب  گرفتاریوں پر تحفظات کا اظہار کر دیا ۔ قومی اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نوید قمر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایک ایک کر کے ارکان اسمبلی کو جیل میں ڈالا جا رہا ہے لگتا ہے آئندہ اجلاس اڈیالہ جیل میں کرنا پڑے گا۔ سابق وفاقی وزیر خزانہ نوید قمر نے  کہا کہ  احتساب کے ادارے صرف انتقامی کارروائی کر رے ہیں ، کرپشن پر کبھی کام نہیں ہوا ۔پیپلزپارٹی نے بھی سعدرفیق کے پروڈکشن آرڈر فوری جاری کرنے کا مطالبہ کردیا ۔ دوسری جانب  میڈیا سے گفتگو میں پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی خورشید شاہ  کا کہنا تھا کہ  وزیراعظم مرغی اور انڈوں کی باتیں نہ کریں ،اب وعدے پورے کریں ۔ چار ماہ ہوگئے کوئی قانون سازی نہیں ہوئی۔