Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

چین نے سرحد پر میزائلوں کی تنصیب پر انڈیا کو وارننگ دیدی

چین نے سرحد پر میزائلوں کی تنصیب پر انڈیا کو وارننگ دیدی
August 22, 2016
بیجنگ (ویب ڈیسک) بھارت نے ریاست اروناچل پردیش میں چین سے ملحق سرحد پر براہموس میزائل نصب کر دیے جس پر چین نے بھارت کو وارننگ جاری کر دی۔ تفصیلات کے مطابق ہمسایہ ممالک کے ساتھ چھیڑ خانی کی عادت سے مجبور بھارت نے ایک ایسی آگ سے کھیلنے کا فیصلہ کر لیا ہے کہ جس کے شعلے بالآخر اس کی بربادی کا سبب بن سکتے ہیں۔ ہمالیہ کے پہاڑوں میں چینی سرحد کے ساتھ بھارتی فوجیوں اور ٹینکوں کی تعیناتی کا سلسلہ ایک عرصے سے جاری تھا۔ بھارتی میڈیا اعتراف کرتا ہے کہ لداخ کے پہاڑوں کی برف کے نیچے آج بھی بھارتی ٹینکوں کے ڈھانچے دبے پڑے ہیں جنہیں چین نے اڑا دیا تھا۔ یوں بھارت کو اپنا انجام یاد رکھنا چاہیے اور اپنے سے بڑے سے ٹکر نہیں لینا چاہیے۔