Friday, February 3, 2023

ارطغرل غازی کے مرکزی کردار انگین التان کی پاکستانی کھانے کی تعریف، زیادہ مرچوں کا شکوہ

ارطغرل غازی کے مرکزی کردار انگین التان کی پاکستانی کھانے کی تعریف، زیادہ مرچوں کا شکوہ

لاہور (92 نیوز) ’’ لاہور لاہور اے ‘‘ ارطغرل غازی ڈرامے کے مرکزی کردار انگین التان جو مختصر دورہ پاکستان پر ہیں، کو بھی باغوں کا شہر بھا گیا، کہتے ہیں کھانا زبردست تھا، بس مرچیں زیادہ تھیں۔ پاکستان میں بہت محبت ملی۔

ارطغرل بھی مان گیا لاہورلاہوراے ! ، ترکی کے مشہور ڈارمہ ارطغرل غازی سے دنیا بھر میں شہرت حاصل کرنے والے اداکار انگین التان کی لاہور میں خوب خاطر تواضع کی گئی !، نجی ہوٹل میں انگین التان نے ناشتہ کیا اور پرستاروں سے ملاقاتیں کیں۔ مداحوں نے انگین التان کو تحائف پیش کیے۔

پریس کانفرنس میں انگین التان نے کہا کہ پاکستان آ کر بہت خوشی ہوئی، یہاں کے لوگ مجھ سے پیار کرتے ہیں، میرے لئے خوشی کی بات ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سیریل ارطغرل کی تعریف کی۔

ترک اداکار انگین التان نے کہا کہ پاکستانی فلموں یا ڈراموں میں موقع ملا تو ضرور کام کروں گا۔

انگین التان نجی بزنس کمپنی کی دعوت پر پاکستان کے مختصر دورہ پر گزشتہ لاہور پہنچے۔ اُنہوں نے نجی فارم ہاؤس کا دورہ کیا جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔