Saturday, July 27, 2024

ارشد داد تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل مقرر

ارشد داد تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل مقرر
October 1, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) چئیر مین تحریک انصاف عمران خان نے ارشد داد کو تحریک انصاف کا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا۔ چیئرمین تحریک انصاف کی منظوری سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ ارشد داد اس سے قبل ایڈیشنل سیکرٹری جنرل کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ ارشد داد کو 26 مئی کو ایڈیشنل سیکرٹری جنرل کے عہدہ پر تعینات کیا گیا تھا۔ پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل کا عہدہ جہانگیر ترین کی نا اہلی کے باعث خالی تھا۔