Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ارشد خان نے فلم کبیر سائن کرکے سلیبریٹی بننے کی جانب ایک نیا زینہ عبور کرلیا

ارشد خان نے فلم کبیر سائن کرکے سلیبریٹی بننے کی جانب ایک نیا زینہ عبور کرلیا
December 17, 2016

 لاہور(92نیوز)پراثر گہری نیلی آنکھوں کے ساتھ چائے والے ارشدخان نے فیشن کی دنیا میں دھاک بٹھانے کے بعد اب فلم نگری میں قدم رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ ارشد خان نے فلم کبیر سائن کرکے سلیبریٹی بننے کی جانب ایک نیا زینہ عبور کرلیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق دلکش نقوش  اور پراثر گہری نیلی آنکھوں کے ساتھ اسلام آباد کا چائے والا شوبز کے لوگوں کی آنکھوں کا تارا بن گیا۔

اسلام آباد کا چائے والا ارشد خان سوشل میڈیا کی بدولت راتوں رات مشہور ہو گئے پھر اپنی تصاویر کے ساتھ انٹر نیٹ پر تہلکہ مچانے کے بعد ماڈلنگ کی جانب گئے تو سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

پھر انہیں ہالی ووڈ کے ہیروز سے مشابہہ قرار دینے لگے تو کسی نے کہا کہ بالی ووڈ کے ہیرو کیا بیچتے ہیں ملک میں مشہور شخصیت بننے کے بعد ارشد خان نے اب فلم نگری میں قسمت آزمائی کا فیصلہ کیا ہے اور اس جانب قدم بڑھاتے ہوئے انہوں نے اپنی ڈیبیو فلم کبیر سائن کرلی ہےجو دو ہزار سترہ میں ریلیز کی جائے گی۔