Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ارشدپپوقتل کیس :استغاثہ کےدونوں گواہ عدالت میں اپنےاپنےبیانات سےمنحرف

ارشدپپوقتل کیس :استغاثہ کےدونوں گواہ عدالت میں اپنےاپنےبیانات سےمنحرف
April 22, 2015
کراچی(92نیوز)انسداددہشت گردی کی عدالت میں ارشد پپوقتل کیس کی سماعت ہوئی،پولیس کی جانب سےپیپلزپارٹی کےرکن قومی اسمبلی ملزم شاہ جہان بلوچ،انسپکٹرجاویدبلوچ،زبیربلوچ اورذاکرڈاڈاکوعدالت میں پیش کیاگیا،جبکہ استغاثہ کےگواہ کانسٹیبل عامراورکانسٹیبل حق نوازبھی عدالت کےروبروپیش ہوئے،دونوں گواہ کمرہ عدالت میں اپنےاپنےبیانات سے منحرف ہوگئے۔ گواہوں نےبیان دیاکہ جس روزارشدپپوقتل ہوا،اس روزوہ گشت پر تھے،انسپکٹرمبین نےزبردستی بیان دلوایا۔ گواہوں نےمزیدبتایاکہ شاہ جہان بلوچ کےخلاف بیان پردستخط نہ کرنےپرقتل اورملازمت سےبرطرف کرنےکی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ واضح رہےکہ ارشدپپوقتل کیس میں گینگ وار کےمرکزی کردارعزیز بلوچ،آصف کانڑااورحبیب جان بلوچ سمیت7 ملزم مفرور ہیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔