Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ارسلان میاں کوآخرکارکندھےسےکندھاملانےوالی دلہن ملی ہی گئی

ارسلان میاں کوآخرکارکندھےسےکندھاملانےوالی دلہن ملی ہی گئی
April 16, 2016
کراچی(92نیوز)قد چھوٹا ہو تو جیون ساتھی کی تلاش ہوجاتی ہے دشوار کراچی کے علاقے ملیر میں  چھوٹے قد کے دولہا میاں نے اپنے برابر کی  دولہنیا  ڈھونڈ نکالی شادی کی تقریب میں  دونوں خاندانوں کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ تھا۔ تفصیلات کےمطابق خاندانی پس منظر،اچھی سرکاری ملازمت،سب کچھ تھا  لیکن ارسلان کا قد کچھ کم تھا  شادی کا ارمان لئےانہیں تلاش تھی عروسی جوڑے میں سجی سنوری جیون ساتھی کی مشکل سے ہی سہی  لیکن ارسلان میاں کو آخر کار کندھے سے کندھا ملانے والی دلہن ملی ہی گئی۔ شہنایاں بجنے پر ارسلان کا خاندان خوشی سے پھولے نہیں سما رہا والدین کہتے ہیں کہ آخری بیٹے کی شادی کا ارمان بھی پورا کرلیا۔ بیٹی کے فرض کی ادائیگی پردولہن کے والد بھی بہت خوش ہیں اور داماد جی کی تعریفیں کرتے نہیں تھکتے  ارسلان کی زندگی کا آغاز تو خوشیوں بھرا ہوگیا ہے  اب پورے خاندان کی خواہش ہے کہ دونوں ہمیشہ شاداں و فرحاں رہیں ۔