Monday, October 25, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ارسلان افتخار اپنے والد کے فرنٹ مین تھے:شیرین مزاری

ارسلان افتخار اپنے والد کے فرنٹ مین تھے:شیرین مزاری
April 12, 2015
اسلام آباد(92نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری نے کہا ہے کہ ثابت کریں گے  ارسلان افتخار  اپنے والد کا فرنٹ مین تھے کیونکہ افتخار چوہدری نے اپنے بیٹے کی کرپشن پر کوئی ایکشن نہیں لیا۔ اپنے بیان میں پاکستان تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے ارکان کے استعفوں سے متعلق اسپیکر کو خط لکھنے سے ثابت ہوگیا کہ افتخار چوہدری ہمیشہ نوازشریف ٹیم کاحصہ رہے۔ انہوں نے اپنے دورمیں شہبازشریف کو 5 سال حکم امتناعی دیا، انہوں نے خلیل الرحمان رمدے سےمل کرانتخابات میں دھاندلی کی اور عمران خان کی 4 حلقے کھولنے کی درخواست پر کارروائی کی بجائے توہین عدالت کا نوٹس دیا۔ شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ افتخار چوہدری نے ارسلان افتخار کی کرپشن پر کوئی کارروائی نہیں کی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔