Sunday, January 29, 2023

اردگان سے اختلافات‘ ترک وزیراعظم احمد داﺅد اوغلو نے استعفا دیدیا

اردگان سے اختلافات‘ ترک وزیراعظم احمد داﺅد اوغلو نے استعفا دیدیا
انقرہ (ویب ڈیسک) ترکی کے وزیراعظم احمدداود اوغلو نے صدر رجب طیب اردگان سے اختلافات کے باعث عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ ترکی کے اگلے وزیراعظم کا اعلان بائیس مئی کوکیاجائے گا۔ تفصیلات کے مطابق ترک وزیراعظم اور صدر کے درمیان اختیارات کے معاملے نے دونوں کی راہیں جدا کر دیں۔ ترک میڈیا کے مطابق وزیراعظم احمد داود اوغلو نے صدر رجب طیب اردگان سے اختلافات کے باعث عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا۔ احمد داو¿د اوغلو پارٹی کی کانگریس میں استعفے کا اعلان بائیس مئی کو کریں گے جبکہ اسی روز ترکی کے اگلے وزیراعظم کے نام کا بھی اعلان کر دیا جائے گا۔ ترکی کے وزیراعظم کیلئے ترک وزیر برائے ٹرانسپورٹ بن علی یلدرم اور وزیر برائے توانائی بیرت البیراک مضبوط ترین امیدوار ہیں۔