Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

اردو کے عظیم شاعر جگر مراد آبادی کا کلام گا کر کئی گلوکاروں نے شہرت پائی

اردو کے عظیم شاعر جگر مراد آبادی کا کلام گا کر کئی گلوکاروں نے شہرت پائی
April 6, 2016

اک لفظ محبت کا ادادنیٰ یہ فسانہ ہے سمٹے تو دل عاشق پھیلے تو زمانہ ہے

لاہور (92نیوز) اردو شاعری کے عظیم نام جگر مراد آبادی کا آج یوم پیدائش ہے۔ شاعر فطرت جگر مراد آبادی اردو شاعری کا ایک عظیم نام ہیں۔ مراد آباد میں پیدا ہونے والے علی سکندر لکھنو کے نزدیک گوندہ میں بس کر جگر مراد آبادی بنے اور شاعری میں امر ہوگئے۔

کہا جاتا ہے جگر اور فیض کا کلام ایک ہی مشاعرے میں سامعین کی سماعتوں سے ٹکراتا مگر جگر اپنے ترنم اور کلام سے مشاعرے لوٹ لیتے تھے۔ جگر مرادآبادی علامہ اقبال کے بعد واحد شاعر ہیں جنہیں علی گڑھ یونیورسٹی نے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی۔

گوندہ میں جگر مرادآبادی سے منسوب ایک آبادی اور ایک انٹر کالج انہیں خراج عقیدت پیش کرتا ہے۔ جگر کا کلام گلوکاروں نے گاکر شہرت پائی۔ عابدہ پروین ان کا مشہور کلام اک لفظ محبت کا ادنی ہی فسانہ ہے سمٹے تو دل عاشق پھیلے تو زمانہ ہے