Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

اردو بولنے والوں کے مسائل تاحال حل نہیں ہوئے ، مصطفی کمال

اردو بولنے والوں کے مسائل تاحال حل نہیں ہوئے ، مصطفی کمال
February 3, 2019
کراچی ( 92 نیوز ) سربراہ پاک سر زمین پارٹی مصطفی کمال نے کہا ہے کہ  دس الیکشن جتوانے کے باوجود اردو بولنے والوں کے مسائل تاحال حل نہیں ہو سکے ۔ مصطفی کمال نے کہاہے کہ کراچی کو مسائل کا گڑھ بنادیاگیاہے،دس الیکشن جتوانے کے باوجود اردوبولنے والوں کے مسائل حل نہیں ہوئے ، پی ایف سی ایوارڈ نہ دئیے جانے تک این ایف سی ایوارڈ کا اعلان نہ کیاجائے۔ مصطفی کمال نے پاکستان ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ کراچی میں کے مسائل بڑھتے ہی جارہے ہیں۔جب وہ شہر کے ناظم تھے تو شہرترقی کرنے والی فہرست میں شامل تھاآج کراچی کا شمارگندے شہروں میں ہورہاہے۔ انہوں نے کہاکہ  ایف ایف سی ایوارڈ کا اعلان اس وقت تک نہ کیاجائے جب تک پی ایف سی ایوارڈ نہیں دیاجاتا۔ مصطفی کمال نے کہاکہ کراچی کوایک ماسٹر پلان کے تحت میئر کراچی چلائے تو تمام مسائل حل ہوسکتے ہیں۔ پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ نے کہاکہ تجاوزات کے خلاف آپریشن میں بے گھر لوگوں کے لئے متبادل انتظامات کئے جانے چاہیے۔