Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

اردو اور فارسی کے عظیم شاعر مرزا غالب کی آج149ویں برسی

اردو اور فارسی کے عظیم شاعر مرزا غالب کی آج149ویں برسی
February 15, 2018

لاہور (92 نیوز) اپنی مثال آپ جیسی شخصیت رکھنے والے اردو اور فارسی کے عظیم شاعر مرزا غالب کی آج ایک سو انچاس ویں برسی منائی جاری ہے ۔
کسے پتا تھا کہ ستائیس دسمبر سترہ سوستانوے میں پیدا ہونے والے اسد اللہ بیگ اس قدر نام کمائیں گے کہ ان کی لکھی شاعری رہتی دنیا تک زبان زد عام ہو جائے گی اور لوگ ان کو مرزا غالب کے نام سے جانیں گے ۔
غالب اردو کے عظیم شاعر تھے ۔ ان کی شاعری زندگی کی کشمکش کی پروردہ ہے ۔ اسی لئے ان کی شاعری میں جو رنج و الم ملتا ہے اور جس تنہائی، محرومی، ویرانی اور ناامیدی کی جھلک ملتی ہے، وہ صرف ذاتی حالات کا عکس نہیں بلکہ اپنے عہد، سماج اور ماحول کی آئینہ دار ہے ۔
مرزا غالب آخری عمر میں بیمار رہنے لگے اور پندرہ فروری اٹھارہ سوانہتر کو خالق حقیقی سے جاملے مگر اردو شاعری کو نئے رجحانات سے روشناس کرانے والے یہ شاعر اردو ادب میں ہمیشہ غالب رہیں گے ۔