اردن کے ایئرفورس کے چیف کی پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف سہیل امان سے ملاقات
اسلام آباد(92نیوز)کمانڈررائل اردن ائرفورس میجرجنرل منصورسلیم الجبورکی سربراہی میں وفد نے ائرہیڈکوارٹراسلام آباد کا دورہ کیا، کمانڈررائل اردن ائرفورس نے ائرچیف مارشل سہیل امان سے ملاقات کی۔
ترجمان پاک فضائیہ کےمطابق کمانڈررائل اردن ائیرفورس میجرجنرل منصور سلیم الجبورکی سربراہی میں وفد نے ائیرہیڈ کوارٹرزاسلام آباد کا دورہ کیا۔
پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل سہیل امان نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔
پاک فضائیہ کے ایک چاق وچوبند دستے نے کمانڈررائل اردن ائیرفورس کو سلامی پیش کی پرنسپل سٹاف آفیسر ز کا معزز مہمان سے تعارف کرایا گیا۔
ترجمان کےمطابق کمانڈررائل اردن ائیرفورس نے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل سہیل امان سے ملاقات کی۔
ملاقات میں پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان کےمطابق رائل اردن فضائیہ کے وفد کو پاک فضائیہ کے تنظیمی ڈھانچہ اور پیشہ ورانہ کردارپر ایک بریفنگ بھی دی گئی۔