Wednesday, December 6, 2023

اردن میں حکومت کی کفایت شعاری پالیسی کیخلاف عوام کا احتجاج

اردن میں حکومت کی کفایت شعاری پالیسی کیخلاف عوام کا احتجاج
December 14, 2018
عمان (92 نیوز) اردن میں حکومت کی کفایت شعاری مہم کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے۔ دارالحکومت میں ہزاروں افراد نے پرتشدد احتجاج کیا۔ دارلحکومت عمان سمیت ملک کے کئی شہروں اور قصبوں میں دو ہفتوں سے  حکومتی پالیسیوں کے  خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ۔ مظاہرین کا موقف ہے کہ حکومت آئی ایم ایف کو خوش کرنے کیلئے عوام دشمن پالیسیاں بنارہی ہے ۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کے گولے پھینکے ۔ مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں سے اہلکاروں سمیت کئی شہری زخمی ہوگئے ۔ اردن میں کفایت شعاری کے نام پر حکومت نے روز مرہ کی اشیا پر ٹیکس بڑھانے کے ساتھ ساتھ یوٹیلیٹی بلز میں بھی اضافہ کر دیا ہے ۔