Wednesday, October 20, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ارجنٹینا موٹو جی پی، مارک مارکوئز نے پول پوزیشن حاصل کر لی، ایلیکس دوسرے، لینونے تیسرے نمبر پر رہے

ارجنٹینا موٹو جی پی، مارک مارکوئز نے پول پوزیشن حاصل کر لی، ایلیکس دوسرے، لینونے تیسرے نمبر پر رہے
April 19, 2015
ارجنٹینا (ویب ڈیسک) ہنڈا رائیڈر مارک مارکوئز نے ارجنٹینا موٹو جی پی میں پول پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ سپین کے مارک مارکوئز نے چار اعشاریہ آٹھ کلومیٹر طویل لیپ کو ایک منٹ سنتیس اعشاریہ آٹھ صفر دو سکینڈ سے مکمل کیا اور رینکنگ چارٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ آدھے سکینڈ کے فرق سے سوزوکی کے رائیڈر ایلیکس اسپرگیرو فہرست میں دوسرے نمبر پر رہے۔ انہوں نے ایک منٹ اڑتیس اعشاریہ تین ایک چھ سکینڈ سے لیپ مکمل کیا۔ اٹلی کے آندریا لینونے نے ایک منٹ اڑتیس اعشاریہ چار چھ سات سکینڈ سے لیپ مکمل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اس طرح لینو نے ارجنٹینا موٹو جی پی ریس میں فرنٹ لائن میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔